Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
60 - 64
سب لوگ جاچکے اور میرے عَلاوہ کوئی اور نہ بچا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: اس انسان کو کیسا پایا ؟میں نے عرض کی:حُضور!(آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کی بیٹی ایسی صِفات کی حامِل ہے کہ) شاید کوئی دشمن ہی اسے ناپسند کرے ورنہ دوست تو ایسی چیز وں کو پسند کرتے ہیں۔فرمایا :اگر وہ تجھے تنگ کرے تو لاٹھی سے اِصْلاح کرنا۔ پھر جب میں گھر کی طرف روانہ ہوا تو انہوں نے مجھے بیس ہزار درہم دیئے جنہیں لے کر میں گھر چلا آیا۔(1)
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عورت کے لئے بناؤ سنگھار کرنا تو جائز ہے مگر اس پر لازم ہے کہ اپنے شوہر كے لىے چار دىوارى كے اندر رہتے ہوئے بنے سنورے، غیر مردوں كو دكھانے كے لىے  نہیں۔ لیکن افسوس! آج کل گھر مىں تو سادے اورمىلے کچیلے كپڑے پہنے جاتے ہیں مگر باہر جانا ہو تو اچھے سے اچھے کپڑے پہننے کی کوشش کی جاتی ہے ۔لہٰذا نىت كرلىجئے کہ جىسا شرىعت نے تربىت و پرورش كرنے كا حكم دىا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم اپنى بىٹى کی اسی طرح پرورش کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کو ایسی باپردہ مبلغہ بنائیں گے جو اسلامى بہنوں مىں مَدَنى 

(1) عُیونُ الحکایات، الحکایة السابعة والعشرون، ا/ ۸۰ مفهوماً