Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
54 - 64
شہزادی سے مل کر روانہ ہوتے اور واپسی میں سب سے پہلےآپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کے پاس تشریف لاتے۔چنانچہ آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا نے ہادیِ عالَم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تربیت کا حق ادا کرتے ہوئے شادی کے بعد اپنے شوہر کی خدمت اور گھر كے كام كاج کے ساتھ ساتھ اپنے شہزادوں کی  جومَدَنی تربىت فرمائی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ دنیا آج بھی اس کی عظمت کی گواہ ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تاقیامِ قیامت رہے گی۔ چنانچہ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت  آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  کے گھرانے کی عظمت کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
كىا بات رضا اس چمنستانِ كرم كى
زَہرہ ہے كلى جس مىں حسىن اور حسن  پھول
شہزادیِ کونَینرضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کی حیاتِ طیبہ کے بے شمار مہکتے مدنی پھولوں میں سے آپ کی حیاتِ طیبہ کے آخری اَیام کا صِرف یہی ایک واقعہ کافی ہے جسے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  397 صَفحات پر مشتمل کتاب ”پردے کے بارے میں سوال جواب“ کے صَفْحَہ 200 پر کچھ یوں نقل فرمایا ہے:سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہِری کے بعد خاتونِ جنّت، شہزادیِ کونَین، حضرت