Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
51 - 64
طرح کا ماحول فراہم کر رہے ہیں سِنِ شُعُور کو پَہُنْچ کر ان عادتوں كو اختىار كریں گےتو اس کا سَبَب بھی آپ ہی بنے ۔پھر جب اسے سمجھائیں گے  كہ ىہ افعال  غَلَط اور خِلافِ شرع ہیں تو اس كے ذہن مىں ىہ سوال پىدا ہوگا كہ اگر ىہ غَلَط تھا تو مىرے والد مجھے کیوں بچپن سے ایسی جگہوں پر لے جاتے رہے۔چنانچہ اعلىٰ حضرت امام اہل سنّت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت لكھتے ہىں كہ بچپن سے جو عادَت پڑتی ہے کم چھوٹتی ہے تواپنے نابالغ بچوں كو اىسى ناپاكىوں سے نہ روكنا ان كے لىے مَعَاذَ اللہجہنّم كا سامان تىار كرنا اور خود سخت گناہ مىں گرفتار ہونا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: 
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ عَلَیۡہَا مَلٰٓئِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوۡنَ اللہَ مَاۤ اَمَرَہُمْ وَ یَفْعَلُوۡنَ مَا یُؤْمَرُوۡنَ ﴿۶﴾ (پ۲۸، التحریم:۶)
ترجمۂ كنز الايمان:اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھروالوں کو اس آگ سے بچاؤ جسکے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اس پر سخت کرّے (دُرُشْت خو) فِرِشْتے مُقَرَّر ہیں جواللہ کاحکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں۔(1)

(1) فتاویٰ رضویہ،۲۲/ ۲۱۵