Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
5 - 64
اللّٰہ ِالْقَوِی  نے ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:اَطْعِمْهَا وَاسْقِهَا یعنی اسے کچھ کھلاؤ پلاؤ۔ حضرت سَیِّدُنا ابو عبداللہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ فرماتے ہیں:میں نے ایک روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس کے آگے ڈالے تو وہ کھانے لگی، پھر میں نے پانی رکھا تو اس نے پانی بھی پی لیا، اس کے بعد وہ اڑ گئی۔ میں یہ سب دیکھ کر حیران ہورہاتھا،بالآخر میں نے پوچھ ہی لیا کہ اس کبوتری کا ماجرا کیا ہے؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ نے فرمایا: شاہ کرمانی اس جہانِ فانی سے کوچ فرما گئے ہیں اور یہ کبوتری مجھ سے تعزیت کرنے آئی تھی۔(1)
عظیم باپ کی عظیم بیٹی
پیارے اسلامی بھائیو!غور فرمائیے!حضرت سىدنا شىخ شاہ كرمانى قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی  نے اس قدر عظیم مرتبہ پر فائز ہونے کے باوجود اپنی شہزادی کی پرورش سے غفلت اختیار نہ فرمائی بلکہ اسے دُنیا کی چَکاچَوند سے دُور رکھنے کے ساتھ ساتھ رِضائے خُداوَنْدی پر ہر حال میں صابِر و شاکِر رہنے کی مدنی سوچ بھی عطا فرمائی۔ لہٰذا ىاد ركھىے ! اولاد كى پرورش مىں جہاں ماں كا بڑا كردار ہے وہاں باپ بھى

(1) حلیة الاولیاء، ذکر الجماعة العارفین العراقیین، شاہ بن شجاع الکرمانی، ۱۰/ ۲۵۴