Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
46 - 64
سے چند اقتباسات کا مفہوم پیشِ خدمت ہے ۔چنانچہ،
جنت سے محرومی
رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم (ارشاد)فرماتے ہیں:ثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَــنَّةَ:اَلْعَاقُّ بِوَالِدَيْهِ وَالدَّيُّوثُ وَرَجُلَةُ النِّسَاءِ تىن شخص جنّت مىں نہ جائىں گے، ماں باپ كو آزار (تکلیف)دىنے والا، دَىُّوث اور مرد بننے والى عورت۔(1)
مَحبوب کے ساتھ حشر
رسول اللہ  صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:لَا يُحِبُّ رَجُلٌ قَوْمًا اِلَّا جَعَلَهُ اللّٰهُ مَعَهُمْ جو جس قوم سے مَحبَّت ركھے گا اللہ تعالیٰ اسے انہىں كے ساتھ کردے  گا۔(2)اور فرماتے ہیں:مَنْ اَحَبَّ قَوْمًا حَشَرَہُ اللهُ فِیْ زُمْرَتِهِمْ جو جس قوم سے دوستى كرے گا اللہ تعالیٰ اسے انہىں كے گروہ مىں اٹھائے گا۔(3) اور فرماتے ہیں:الْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ آدمى اپنے دوست كے ساتھ ہوگا۔(4) 
(1) مستدرك، کتاب الایمان،۱۰۸ ثلاثة لایدخلون الجنة، ۲۵۲/۱، حدیث:۲۵۲
          (2) مسند احمد، مسند السیدة عائشة،۹/ ۴۷۸،حدیث:۲۵۱۷۵
(3) المعجم الکبیر، ۱۹/۳، حدیث:۲۵۱۹
(4)بخاری،کتاب الادب، باب علامة حب الله، ۱۴۷/۴، حدیث:۶۱۶۸