Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
45 - 64
بچپن کی عادت کم ہی چھوٹتی ہے
آج ایک باپ اپنی آٹھ دس سالہ بىٹى كو جس بے پردگی کے ساتھ اپنے ہمراہ  اىك اىسى تقرىب مىں لے جاتا ہے جہاں مردوں عورتوں کا اختلاط ہے،موسىقى اورمىوزك کا اہتمام ہے، بے حَیا اور مغربی تہذیب کی ماری لڑکیاں ڈھول کی تھاپ پر نہایت ہی بیہودگی کے ساتھ رقص کر رہی ہیں اور وہ پھول جىسى بچى یہ سب دىكھ اور سن رہى ہے كہ ىہ بڑى بڑى لڑكىاں اپنے كزن كے ساتھ ناچ رہى ہىں، گانا گارہى ہىں۔تو اس کا یہی ذہن بنے گا کہ چونکہ یہاں پر مجھے  مىرا باپ لے كر آىا ہے، لہٰذا ایسی جگہ جانا اور ناچنا گانا دُرُسْت ہے کیونکہ  اگر ىہ سب غلط ہوتا تو مىرا باپ ہر گز مجھے ىہاں نہ لاتا۔ 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہئے کہ اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کی اصلاح پر بھی توجہ رکھیں اور انہیں ایسی تقاریب ومَحافل سے دور رکھیں جو خِلافِ شَرْع اُمور پر مشتمل ہوں۔اس لیے کہ جو لوگ باوُجُود ِقدرت اپنی عورَتوں اور بہنوں،بیٹیوں کو بے پردَگی سے مَنْع نہ کریں وہ ’’دَیُّوث‘‘ہیں اور دیوث کے متعلق جنت سے محرومی کی وعید مروی ہے۔اہل وعیال کو خِلافِ شَرْع مَحافل میں لے جانے والوں کی تنبیہ کے لئے فتاوىٰ رَضَوىہ شریف مىں مرقوم اىك فتویٰ