Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
43 - 64
`	صِلہ رحمی موت کے بعد بھی اجر وثواب کا باعث بنتی ہے، کيونکہ لوگ اس کی موت کے بعد اس کے احسانات کو ياد کرکے اس کے لئے ايصالِ ثواب و دُعا کا اہتمام کريں گے۔(1)
مُعاشَرے سے مُتَعَلّق آداب
معاشرہ باہم مل جل کر رہنے والے افراد کے مجموعے کو کہتے ہیں جس کی بنیاد کی مختلف وُجوہ ہیں۔مثلاً برادری، قوم، زَبان، مذہَب اور جغرافیائی حُدود وغیرہ۔ عام طور پر مختلف مُعاشَروں کی تشکیل میں اجتماعی زِنْدَگی کی بقا کے لیے دو اُمور کو بڑی اہمیت حاصِل ہے:ایک یہ کہ لوگ اس طرح زِنْدَگی بَسَر کریں کہ ان کی ذات کی تکمیل ہو اور دوسرا یہ کہ ایسے اُصُول و ضَوَابط تیار کیے جائیں جن کے ذریعے باہمی خوشگوار تعلقات قائم ہوں۔یہ اُصُول وضَوَابط چونکہ انسان بناتے ہیں، لہٰذا ان میں تبدیلی کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے اور یہ تبدیل ہوتے بھی رہتے ہیں، مگر اسلامی معاشرہ ایسا ہے جس کے بنیادی عقائداور اُصُولِ شریعت میں اختتامِ وحی کے بعدکبھی کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی، اس لیے کہ یہ ایک ایسی مُتَوازِن اور معتدل زِنْدَگی کا نام ہے جس میں انسانی عقل، رسوم و رواج اور تمام مُعاشَرتی

(1)  تنبیه الغافلین، باب صلة الرحم، ص ۷۳، مفهوماً