Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
39 - 64
کرنا بھی فرض ہو جاتا ہے۔(1)
آدابِ زِنْدَگی
پیارے اسلامی بھائیو!بیٹی کی پرورش کے دوران قرآن و سنّت اور كتبِ اسلاف  (بُزرگوں کی کتابوں)میں بیان کردہ جن آداب کی ضَرورت پیش آسکتی ہے اگر ان کا مُطالَعہ کیا جائے تو ہم انہیں تین مختلف حصّوں میں کچھ یوں تقسیم کر سکتے ہیں:
`	ذات سے مُتَعَلّق آداب
`	خاندان سے مُتَعَلّق آداب
`	مُعاشَرے سے مُتَعَلّق آداب
ذات سے مُتَعَلّق آداب
پاکیزگی و طہارت کو ایک مسلمان کی زِنْدَگی میں  جو اہمیت حاصِل ہے اس سے انکار ممکن نہیں۔جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: 
وَاللہُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِیۡنَ ﴿۱۰۸﴾                            ترجمۂ كنز الايمان:اورستھرے اللہ کو پیارے ہیں۔
                                                                 (پ۱۱،التوبة:۱۰۸)
(1) قوت القلوب، الفصل الحادی و الثلاثون، ۱/ ۲۲۶