Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
37 - 64
عالیشان ہے:خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَعَلَّمَه۔ یعنی تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اوردوسروں کو سکھائے۔(1)چنانچہ والدین پر لازم ہے کہ بیٹی کی پرورش میں قرآن وسنّت کی مَحبَّت اس کے سینے میں کوٹ کوٹ کر بھردیں۔
(۳)… فرض عُلوم اور دینی تعلیم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فرض علوم اور دینی تعلیم کی اہمیت کے متعلق شیخِ طریقت، امِیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  505 صَفحات پر مشتمل کتاب غیبت کی تباہ کاریاں کے صَفْحَہ 5 پر فرماتے ہیں:سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے: طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ یعنی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔(2) یہاں اسکول کالج کی دُنیوی تعلیم نہیں بلکہ ضروری دینی علم مُراد ہے، لہٰذا سب سے پہلے بنیادی عقائد کا سیکھنا فرض ہے، اس کے بعدنَماز کے فرائض و شرائِط و مفسدات، پھر رَمضانُ المبارَک کی تشریف آوری پر فرض

(1) بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب خیرکم من تعلم …الخ، ۳/ ۴۱۰، حدیث:۵۰۲۷

(2) ابن ماجه، کتاب السنة، باب فضل العلماء … الخ، ۱/ ۱۴۶، حدیث: ۲۲۴