Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
35 - 64
اللّٰہ ِالْغَنِی  کے مرید اور خلیفۂ قطب ِمدینہ حضرت مولانا عبد السلام قادری رضوی، شارحِ بخاری فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی،جانشینِ قطبِ مدینہ حضرت علامہ فضل الرحمٰن قادری اور مفتیِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی وقار الدین رضویرَحْمَۃُ اللّٰہِ تعالٰی علیہم کے خلیفۂ مجاز ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر بزرگوں سے بھی خلافتیں اور اجازتِ اسانیدِ احادیث حاصِل ہیں۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ قادریہ میں مُرید فرماتے ہیں ۔ قادِری سلسلے کی عظمت کے کیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حُضور سَیِّدُنا غوثُ الاعظم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم قیامت تک کے لئے بفضل ِ خدا اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامِن ہیں۔(1)
(۲)… قرآن و سنت کی تعلیم
امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عَلِی بِن اَبِی طَالب کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مَروِی ہے کہ شَہَنْشَاہ ِمدینہ،قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :’’اپنی اَولاد کو 3 باتیں سکھاؤ (۱) اَپنے نبی صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَحَبَّت(۲) اَہلِ بیت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مَحبَّت اور (۳) تِلاوتِ قرآنِ کریم، کیونکہ قرآن پڑھنے والے لوگ، اَنبِیا و اَصفِیا کے ساتھ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے سایۂ رَحمت میں ہوں 
(1) بهجة الاسرار ،ذکر فضل اصحابه وبشراھم ،ص۱۹۱