Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
33 - 64
قبروں سے اٹھ کر میدانِ محشر میں بارگاہِ خداوندی میں حاضِر ہوں گے اور اپنے اعمال کا حساب دیں گے،جس کے عمل اچھے ہوں گے اسے جنّت ملے گی اور جس کے برے ہوں گے اسے دوزخ میں جانا پڑے گا۔ جنّت کا شوق اور جہنّم  کا خوف پیدا کرنے کے لیے بیٹی کی سمجھ بوجھ کے مطابق انعاماتِ جنّت اور عذاباتِ جہنّم کی روایات سنائيے اور اسے بتائيے کہ اگر ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اور اسکے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت کریں گے تو ہمیں جنّت ملے گی اور اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی نافرمانی میں زِنْدَگی بسر کی تو جہنّم کا عذاب ہمارا منتظر ہوگا۔ وَالْعِیَاذُ بِاللّٰہ (1)
ذکرِمصطفےٰ چونکہ نورِ ایمان وسُرورِ جان ہے۔اس لئے چاہيے کہ ایسے اسباب پیدا کیے جائیں کہ آپ کی بیٹی کے دل میں درودِ پاک اور نعت شریف پڑھنے اور سننے کا ذوق وشوق پیدا ہو جائے۔مثلاً بچے کو سُلانے یا بہلانے کے لئے لَوری دینے کا رواج عام ہے لیکن لَوری دیتے وقت خیال رکھا جائے کہ یہ بے مَعانی کلمات پر مشتمل نہ ہو اور نہ ہی اس میں کوئی غیرشرعی کلمہ ہو بلکہ بہتر یہ ہے کہ حمد 

 (1) یہ عقائد بہارِ شریعت  کے پہلے حصےسے ماخوذ ہیں۔ چنانچہ عقائد کی مزید معلومات کے لیے صدر الافاضل کی آسان تصنیف کتاب العقائد، صدر الشریعہ کی بہارِ شریعت حصہ اول کا مطالعہ کرنے کے لیے مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کیجئے۔ نیز امیرِ اہلسنت کی کتاب کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب کے علاوہ مدنی نصاب برائے قاعدہ اور مدنی نصاب برائے ناظرہ  کا بھی ضرور مطالعہ کیجئے۔