فرشتوں کے متعلق بنیادی عقائد:فرشتے اسکی نوری مخلوق ہیں جو اسکے حکم سے مختلف کام سرانجام دیتے ہیں۔ مثلاً بارش برسانا، ہوا چلانا، کسی کی روح نکالنا وغیرہ۔
آسمانی کتابوں کے متعلق بنیادی عقائد: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے بندوں کی ہدايت کیلئے بہت سے صحیفے اور کتابیں نازل فرمائیں جن میں چار کتابیں بہت مشہور ہیں:
(1)تورات(یہ حضرت سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل ہوئی)
(2)زبور(یہ حضرت سَیِّدُنا داود عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل ہوئی)
(3)انجیل(یہ حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل ہوئی)
(4)قرآنِ کریم(یہ ہمارے نبی محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر نازل ہوئی)
انبیائے کرام کے متعلق بنیادی عقائد:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مخلوق کی رہنمائی کے لئے اپنے نبیوں اور رسولوں کو بھیجا جن کی مکمل تعداد وہی جانتا ہے اور سب سے آخر میں ہمارے نبی محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بھیجا ۔آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے آخری نبی ہیں، آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا ۔
قیامت اور جنت و دوزخ کے متعلق بنیادی عقائد: قیامت سے مرادیہ ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ یہ آسمان وزمین سب تباہ ہوجائیں گے، پھر مردے اپنی