Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
30 - 64
پڑتا ہے، اگر ان پر غور کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ تعلیم و تربیت اگرچہ لازم وملزوم ہیں مگر ان پر طائرانہ نظر ڈالنے سے صُورت کچھ یوں بنتی ہے:
 (۱)… بنیادی و ضروری عقائد کی تعلیم
طاغوتی طاقتیں عاشقانِ رسول کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کے لئے ان کے عقیدے اور عمل کو برباد کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہیں بعض بد باطن لوگوں کی بھی بھرپور مدد حاصل ہے۔غیرمسلم قوتوں کی مسلمانوں کو مٹانے اور پاکیزہ اسلامی تعلیمات کو بگاڑنے کی ان ناپاک سازشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ اِس پُر فِتن دور میں گناہوں کی یلغار اور فیشن پرستی کی پھٹکار نے مسلمانوں کی اکثریت کو بے عمل بنا دیاہے، علمِ دین سے بے رغبتی اور ہر خاص و عام کا رُجحان صرف دُنیاوی تعلیم کی طرف ہے، دینی مسائل سے ناواقفیت کی بنا پر ہر طرف جَہالَت کے بادل منڈلا رہے ہیں، لادینیت و بدمذہبیت کے ٹھاٹھيں مارتے سیلاب میں مسلمان تیزی کے ساتھ بد اخلاقی کے عمیق گڑھے میں گرتے جا رہے ہیں۔چنانچہ ان نازُک حالات میں عاشقانِ رسول کے کانوں تک ذکرِ خدا و مصطفےٰ کی پرسوز آوازیں پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ آج کی بیٹی اور کل کی ماں کی ایسی بھرپور مدنی تربیت کی جائے کہ آنے والی نسل عشقِ رسول کے رنگ