تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے اور پاکیزہ و معطر و معنبر مدنی ماحول سے بہتر کوئی ماحول نہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ کا تعلق زندگی کے جس بھی شعبے سے ہو فکر نہ کیجیے دعوتِ اسلامی آپ کو ہر جگہ اور زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کرتی نظر آئے گی، مثلاً ڈھائی سال کی عمر میں اپنی بیٹی کو جدید دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ فرض علمِ دین سکھانے کے لیے دارُ المدینہمیں داخل کروائیے یا پھر تھوڑی بڑی عمر کی ہو تو اسے قرآنِ کریم ناظرہ و حفظ کروانے کے لیے مدرسۃ المدینہ للبناتاور عِلْمِ دین کی ترویج و اشاعت کے لیے جامعاتُ المدینہ للبنات میں داخل کروا دیجئے۔
اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت،مُجَدّدِ دىن و ملّت، پَروانۂ شَمْعِ رِسالَت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:بچپن سے جو عادت پڑتى ہے كم چھوٹتى ہے ۔(1) لہٰذا جو لوگ ایک بیٹی کی تعلیم و تربیت میں کوتاہی کے مرتکب ہوتے ہیں درحقیقت وہ آنے والی نسل کی تعلیم و تربیت میں کوتاہی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ چنانچہ ایک بیٹی کی پرورش کے دوران تعلیم و تربیت کے جن مراحل سے دوچار ہونا
(1) فتاویٰ رضویہ،۲۱۵/۲۲