ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی نواسی کے لئے سب گھر والوں کو کہہ رکھا تھا کہ اس کے سامنے ’’اللہ اللہ‘‘ کا ذکر کرتے رہیں تاکہ اس کی زبان سے پہلا لفظ ’’اللہ‘‘ نکلے اور جب وہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں لائی جاتی توآپ خود بھی اس کے سامنے ذکر اللہ کرتے ۔ چنانچہ جب آپ کی نواسی نے بولنا شروع کیا تو پہلا لفظ ’’اللہ‘‘ ہی بولا۔
(8) تعلیم اور اسلامی تربیت
دورِ حاضِر میں اگر مُعاشَرے کا بغور جائزہ لیں تو ہر طرف دو ہی چیزیں نظر آتی ہیں۔ جدید تعلیم و ترقی اور نام نہاد روشن مستقبل کے نام پر ایک طرف مغربی تہذیب(Western culture)سے معمور مختلف(Different)خوبصورت (Beautiful) اور دل آویز(Attractive) ناموں کے ساتھ شہر شہر بلکہ گلی گلی کھلے ہوئے اسکولز (Schools) نظر آتے ہیں جن کی ایک کثیر تعداد اسلام دشمن قوتوں کے زیرِ اثر مَذہَب و ملّت کی قُیود سے آزاد مُعَاشَرے کے حامِل لوگ تیار کرنے میں مگن ہے تو دوسری طرف ہر جگہ بالخصوص بڑے شہروں کے پوش علاقوں، ہاؤسنگ سوسائٹیز (Housing Societies)،وی آئی پی پاپولیشن ایریاز(V.I.P. Population Areas)، اَپر کلاس ریزیڈنشل ایریاز (Upper class residential areas) میں