پس ہمیشہ رزقِ حلال کما کر اپنی اولاد کی پرورش کرنے کی کوشش کیجئےکہ جو شخص اس لئے حلال کمائی کرتا ہے کہ سوال کرنے سے بچے، اہل وعیال کے لئے کچھ حاصِل کرے اور پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو وہ قیامت میں اس طرح آئے گا کہ اس کا چہرہ چودہویں کے چاند کی طرح چمکتا ہو گا۔(1)
(7) اچھی باتیں سکھانا
عورتوں کے متعلق چونکہ یہ بات بڑی معروف ہے کہ وہ فضول گوئی کی عادی ہوتی ہیں، لہٰذا اپنی بیٹی کو فضول گوئی وغیرہ سے بچانے کی اچھی اچھی نیتوں سے کوشش کیجئے کہ جب وہ ذرا ہوشیار ہو جائے اور زبان کھولنے لگے تو سب سے پہلے اس کی پاک وصاف زبان سے اسم جلالت ’’ اللہ‘‘ اور کلمہ طیبہ ہی جاری ہو ۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اپنے بچوں کی زبان سے سب سے پہلے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کہلواؤ۔(2) چنانچہ پندرھویں صدی کی عظیم علمی و رُوحانی شخصیت، شیخِ طریقت، امِیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا
(1)شعب الایمان ،باب فی الزهد وقصر الامل ،۷/۲۹۸، حدیث: ۱۰۳۷۵
(2)شعب الایمان،باب فی حقوق الاولاد والاھلین،۶/۳۹۷، حدیث:۸۶۴۹