Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
2 - 64
انوكھی شہزادی
حضرت سیّدناشیخ شاہ کرمانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی کی شہزادی جب شادی کے لائق ہوئی تو بادشاہ کے یہاں سے رشتہ آیا مگر آپ نے تین دن کی مہلت مانگی اور مسجد مسجد گھوم کرکسی پارسا نوجوان کو تلاش کرنے لگے۔ ایک نوجوان پر آپ کی نگاہ پڑی جس نے اچّھی طرح نماز ادا کی(اورگڑگڑا کر دعا مانگی)۔ شیخ نے اس سے پوچھا : کیا تمہاری شادی ہو چکی ہے؟ اس نے نفی میں جواب دیا۔ پھر پوچھا: کیا نکاح کرنا چاہتے ہو؟ لڑکی قرآنِ مجید پڑھتی ہے، نماز روزہ کی پابند ہے اور سیرت و صورت والی بھی ہے۔ اس نے کہا: بھلا میرے ساتھ کون رشتہ کرے گا!شیخ نے فرمایا: میں کرتا ہوں، لو یہ کچھ درہم !ایک درہم کی روٹی ، ایک کا سالن اور ایک کی خوشبو خرید لاؤ۔اس طرح شاہ کرمانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی نے اپنی دختر نیک اختر کا نکاح اس سے پڑھا دیا۔ دلہن جب دولہا کے گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ پانی کی صراحی پر ایک روٹی رکھی ہوئی ہے ۔ اس نے پوچھا:یہ روٹی کیسی ہے؟دولہا نے کہا:یہ کل کی باسی روٹی ہے میں نے افطار کے لئے رکھ لی تھی۔ یہ سن کر وہ واپس ہونے لگی۔یہ دیکھ کر دولہا  بولا: مجھے معلوم تھا کہ شیخ شاہ کرمانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی کی شہزادی مجھ غریب