Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
1 - 64
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنؕ
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ؕبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمؕ
بیٹى كى پرورش (1)
درود شريف كى فضيلت
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ كےمحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم كا فرمانِ تقرُّب نِشان ہے:جس نے مجھ پر 100مرتبہ درود پاك پڑھا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس كى دونوں آنكھوں كے درمىان لكھ دىتاہے كہ ىہ نِفاق اور جہنّم كى آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قىامت شہدا كے ساتھ ركھے گا۔(2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


(1)  مبلغِ دَعوتِ اِسلامی و نگران مرکزی مجلسِ شُوریٰ حضرت مولانا ابو حامِد حاجی محمد عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے یہ بیان ۱۴ شوال المکرم ۱۴۳۱ھ بمطابق 23ستمبر 2010ء کو تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں فرمایا۔ ۱۰ ربیع الاول۱۴۳۴ ھـ بمطابق 23 جنوری 2013ء کو ضَروری ترمیم و اِضافے کے بعد تحریری صُورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ (شُعْبَہ رَسَائِلِ دَعْوَتِ اِسْلَامی مَجْلِس اَ لْمَدِیْنَةُ الْعِلْمِیة)
 (2) مجمع الزوائد،کتاب الادعیة، باب فی الصلاۃ علی النبی،۱۰ /۲۵۳، حدیث:۱۷۲۹۸