Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
16 - 64
عزّت و عفّت كى حِفاظَت کے لیے اسلام نے جو اس کی تربیت کے سنہری مدنی پھول عطا فرمائے ہیں وہ انہیں متاعِ جاں سمجھتے ہیں۔ 
بیٹی کی پرورش کے مدنی پھول
پىارے اسلامى بھائىو!آج کے ناگفتہ بہ حالات میں اسلامی تعلیمات سے دوری اور غیر مسلموں کی اندھی تقلید نے مسلمانوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا، بد قسمتی سے فی زمانہ مسلمانوں کے رہن سہن کے طور طریقے اور رسومات  اسلامی تعلیما ت کے سراسر خلاف نظر آتے ہیں ، ایسے نامُساعِد حالات میں اولاد خصوصاً بیٹی کی دُرُسْت اسلامی تربیت انتہائی مشکل نظر آتی ہے۔ لہٰذا اگر ہم اپنی بیٹی کی صحیح تربیت کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اسلامی معلومات حاصِل کرنا ضروری ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہم صحیح معنوں میں اپنے اس فرضِ منصبی کی بجا آوری کرسکیں۔کیونکہ آج کی بیٹی کل کسی کی بیوی اور بہو ہوگی، پھر ماں اور بعد میں ساس بنے گی، لہٰذا آج اس بیٹی کی تربیت پر بھرپور توجہ دینا ضَروری ہے تا کہ کل جب یہ خود کسی کی ماں بنے تو اپنی اولاد کی بہترین تربیت سے غفلت کی مرتکب نہ ہو۔ 
آئیے!چند ایسے مَدَنی پھولوں پر نظر ڈالتے ہیں جو ایک بیٹی کی پرورش میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں: