Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
14 - 64
آگ سے حجاب بن جائىں گى۔(1)
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےجنّت واجِب کردی
اُمُّ المومنين حضرت سَيِّدَتُنا عائشہ صِدّيقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  فرماتى ہىں: مىرے پاس اىك مسكىن عورت اپنى دو بىٹىوں كے ساتھ آئى، مىں نے اس كو تىن كھجورىں دىں، اس نےایک  اىك كھجور دونوں بچیوں کو دى اور اىك كھجور كھانے كے لىے اپنے منہ كى طرف لے جارہی تھی کہ اس كى بىٹىوں نے اس سے وہ كھجور بھی مانگ لی، اس نےوہ کھجور بھی توڑ کر دونوں بىٹىوں كو کھِلا دى، مجھے اس پر تعجب ہوا پھر مىں نے رسولِ اكرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اس بات کا تذکرہ كىا تو آپ  صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرماىا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے اس(کے اس فعل )کے سبب اس عورت كے لىے جنَّت واجِب كردى۔(2)
بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر انعام
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:جو شخص تین بیٹیوں یا بہنوں کی اس طرح پرورش کرے کہ ان کواَدَب سکھائے اور ان پر مہربانی کا برتاؤ کرے 

(1) ابن ماجه، کتاب الادب، باب بر الوالد والاحسان الی البنات، ۴ /۱۸۹، حدیث:۳۶۶۹
(2) مسلم، کتاب البر والصلة، باب فضل الاحسان الی البنات،  ص۱۴۱۵، حدیث:۲۶۳۰