سےاس لڑکی كا اِحَاطہ كرلىتے ہىں اور اس كے سر پر ہاتھ پھىرکر كہتے ہىں: اىك كمزور لڑكى كمزور عورت سے پىدا ہوئى،جو اس كى كفالَت كرے گا قىامت تك اس كى مدد كى جائے گى۔(1)
ایک بیٹی کی پرورش پر انعام
سركارِ مدىنہ، راحت قلب و سىنہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرماىا: جس شخص كى اىك بىٹى ہو وہ اس كو اَدَب سكھائے اور اچھا اَدَب سكھائے اور اس كو تعلىم دے اور اچھى تعلىم دے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس كو جو نعمتىں عطا فرمائى ہىں ان نعمتوں مىں سے اس كو بھى دے تو اس كى وہ بىٹى اس کے لئےدوزخ كى آگ سے ستْر اور حِجاب (پردہ)ہوگى ۔(2)
تین بیٹیوں کی پرورش پر انعام
دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم كافرمانِ عافیت نِشان ہے:جس شخص كى تىن بىٹىاں ہوں اور وہ ان پر صَبر كرے، انہىں كھِلائے پلائے اور ان كو اپنى كمائى سے كپڑے پہنائے تو وہ لڑكىاں اس كے لىے دوزخ كى
(1)المعجم الصغیر، الجزء۱، ۱/ ۳۰
(2) حلية الاولياء، ۵ /۶۷، حدیث:۶۳۴۸