Brailvi Books

بیٹے کو نصیحت
52 - 53
تَوَکُّلُنَا وَ اِعْتِمَادُنَا اَللّٰھُمِّ ثَبِّتْنَا عَلٰی نَھْجِ الْاِسْتِقَامَۃِ وَ اَعِذْنَا فِی الدُّنْیَا مِنْ مُوْجِبَاتِ النَّدَامَۃِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَخَفِّفْ عَنَّا ثِقْلَ الْاَوْزَارِ وَارْزُقْنَا عِیْشَۃَ الْاَبْرَارِ وَ اکْفِنَا وَ اصْرِفْ عَنَّا شَرَّ الْاَشْرَارِ وَاعْتِقْ رِقَابَنَا وَرِقَابَ آبَائِنَا وَاُمَّھَاوَاخَوَاتِنَا وَ مَشَایِخِنَا مِنَ النَّارِ بِرَحْمَتِکَ یَا عَزِیْزُ یَا غَفَّارُ یَاکَرِیْمُ یَا سَتَّارُ یَا حَلِیْمُ یَا جَبَّارُیَااللہُ یَااللہُ یَااللہُ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَ یَا اَوَّلَ الاَّوَّلِیْنَ وَیَا آخِرَالاَّخِرِیْنَ وَیَا ذَاالْقُوَّۃِ الْمَتِیْنَ وَیَا رَاحِمَ الْمَسَاکِیْنَ وَیَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ لَا اِلہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ
    اے اﷲ عزَّوجلْ !مجھے نعمت کا ملہ عطافرما۔ مجھے دائمی عصمت عطاکر۔مجھے ایسی رحمت عطا فرماجو میرے تمام اُمور و معاملات کو شامل ہو ۔ و ہ خیر و عافیت عطا فرما جو ہمیشہ مجھے حاصل رہے ۔خوشحال زندگی عطا فرما۔سعادتوں سے لبریز عمرِ طویل عطا فرما۔کامل و مکمل احسان عطا فرما.....اپنے خُصوصی انعام و اکرام سے نواز دے..... اپنا فضل و کرم عطا فرما ...... یااﷲعزّوجلّ! میں ایسے لطف و کرم کا سُوالی ہوں ....جو مجھے تیری بارگاہ کے مزید قریب کر دے۔اے اﷲ عزّوجلّ! ہمیں فائدے عطا فرما۔ہر نقصان سے محفوظ و مامون رکھ..... ہمیں سعادت و عافیت کی موت عطا ہو ۔ہماری اُمیدیں پوری فرما۔ بلکہُ امیدوں سے بڑھ کر عطافرما۔ ہماری صبح و شام کو عافیت سے ہم کنار فرما۔ ہمارا انجام و اختتام اپنی رحمت کی جانب فرما ۔ ہمارے گناہوں کی سیاہی پر اپنی مغفرت کی بارش برسادے ہمارے عیبوں کو معاف فرما کر ہم پر احسان فرما۔ تقوٰی و پرہیز گاری ہمار ا زادِ راہ بنا دے ہماری ہر کوشش و محنت اپنے دین کی سر بلندی کے لیے قبول فرما۔ تجھی پر ہی ہمار ا بھروسا اور تیری ہی ذات پر ہمارا تَوَکُّل ہو۔ اے اﷲ عزّوجلّ! ہمیں استِقامت پر ثابت قدم رکھ ۔ ہرایسے افعال و اعمال سے بچالے جو بروز ِ حشر شرمندگی کا باعث ہوں ۔ گناہوں کا بوجھ ہلکا فرما۔نیک لوگوں جیسی زندگی عطا
Flag Counter