میں نے اس رسالہ نما مکتوب میں تیرے سوالوں کے جوابات لکھ دئیے ہیں ۔اب ان پر سختی سے عمل شروع کر دے اور مجھے اپنی نیک دعاؤں میں مت بھولنا۔
تو نے دُعاکے متعلق مجھ سے پوچھا ہے ،تو کتبِ صِحاح دُعاؤں سے مالا مال ہیں۔ وہاں سے اپنے لیے کسی دُعا کا انتخاب کر لو ۔ (بہرحال )ایک دُعا لکھ دیتا ہوں اسے اپنے قیمتی لمحات میں پڑھنا ۔ خُصوصاً ہر نماز کے بعد ان کلمات سے اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں دُعا مانگنا ۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مَنَ النِّعْمَۃِ تَمَامَھَا وَمِنَ الْعِصْمَۃِ دَوَامَھَا وَمِنَ الرَّحْمَۃِ شَمُوْلَھَا وَمِنَ الْعَافِیَۃِ حُصُوْلَھَا وَمِنَ الْعَیْشِ اَرْغَدَہُ وَمِنَ الْعُمرِ اَسْعَدَہُ وَمِنَ الْاِحْسَانِ اَتَمَّہُ وَمِنَ الْاَنْعَامِ اَعَمَّہُ وَمِنَ الْفَضْلِ اَعْذَبَہُ وَمِنَ اللُّطْفِ اَقْرَبَہٗ اَللّٰھُمَّ کُنْ لَنَا وَلَاتَکُنْ عَلَیْنَا اَللّٰھُمَّ اخْتِمْ بِالسَّعَادَۃِ آجَالَنَا وَحَقِّقْ بِالزِّیَادَۃِ آمَالَنَا وَ اقْرِنْ بِالْعَافِیَۃِ غُدُوَّنَا وَ آصَالَنَا وَاجْعَلْ اِلٰی رَحْمَتِکَ مَصِیْرَنَا وَمَآلَنَا وَاصْبُبْ سِجَالَ عَفْوِکَ عَلٰی ذُنُوْبِنَا وَمُنَّ عَلَیْنَا بِاِصْلَاحِ عُیُوبِنَا وَ اجْعَلِ التَّقْوٰی زَادَنَا وَفِیْ دِیْنِکَ اِجْتَھَادَنَا وَعَلَیْکَ