سا تو یں نصیحت: تجھے ایسے علم کا مطالعہ کرنا چاہیے جو تزکیہ نفس اوردل کی اصلاح کا باعث ہو۔جیسے اگر تجھے پتہ چل جائے کہ میری عمر کا صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔ تَو یقینا تُوان اَ یّام کو فقہ و مُناظرہ ، اُصول وکلام اور دیگر عُلُوم کے حُصول پر ہر گز صرف نہیں کریگا۔ کیونکہ تجھے معلوم ہے کہ اب مذکورہ عُلُوم تجھے کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتے ۔بلکہ تُو اپنے دل کی نگہداشت و نگرانی میں مشغول ہو جائے گا ۔ ہرلمحہ اس بات کا امکان موجودہے کہ اس میں انسان کی موت واقع ہو جائے ۔
دُنیوی و اُخروی کامیابی و نجات کا مدنی نسخہ
اے لختِ جگر !نورِ نظر !
اب میری آخری بات غور سے سُن لے !اس میں خوب غور وفکر کر، اور اس پر عمل کر، یقینا تیری نجات اورکامیابی کی صورت بن جائے گی۔اگر تجھے یہ معلوم ہو جائے ، کہ بادشاہِ وقت ایک ہفتہ کے بعد تجھ سے ملنے آرہا ہے ۔ تَو مجھے معلوم ہے اور میں خوب جانتا ہوں کہ اس عرصہ میں جہاں تیرا گمان ہو کہ بادشاہ کی نظر پڑسکتی ہے، اس کی اصلاح و درستگی میں مشغول اور مصروف ہو جائے گا ۔ مثلاً اپنے کپڑوں کو صاف اور سُتھرا رکھے گا ۔ اپنے بدن کی دیکھ بھال اور