ترجَمہ کنز ُالایمان: تومجھ سے کسی بات کو نہ پوچھنا جب تک میں خوداس کا ذکر نہ کروں ۔ ( الکھف / ۷۰)
جلد بازی سے کام مت لے ، جب وقت مناسب آئے گا سب کچھ تجھ پر روشن ہو گا اور تو دیکھ لے گا۔
سَاُورِیْکُمْ اٰیٰتِیْ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ۔
ترجَمہ کنز ُالایمان: اب میں تمھیں اپنی نشانیاں دکھاؤں گا مجھ سے جلدی نہ کرو۔ (الانبیاء /۳۷)
لہٰذا وقت سے پہلے سوال مت کر !اوریہ یقین کرلے کہ بغیر سفر کیے تو اپنی نزل تک نہیں پہنچ سکے گا۔
اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ۔
اَوَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا
ترجَمہ کنز ُالایمان:اور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے ۔ ( روم /۹)