Brailvi Books

بیٹے کو نصیحت
37 - 53
آیا تووہ صوفی ہے ۔اور ۱ ِستِقامت سے مراد یہ ہے کہ اپنے نفس کی خواہش کو اپنے ہی نفس کی بھلائی کے لیے قربان کردے ۔لوگوں کے ساتھ حُسنِ اَخلاق سے مراد یہ ہے کہ ان پر اپنے نفس کی خواہش اور مرضی چلانے کی کوشش نہ کرے، بلکہ لوگوں کی خواہشات کا احترام کر ے بشرطیکہ وہ شریعت کی مخالفت نہ کریں ۔( اگر خلافِ شرع کاموں کی تکمیل تجھ سے کروانا چاہیں، تو ان کا کہنا نہ مان کیونکہ خالق عزَّوجلْ کی مَعصِیت اور نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں)
بندگی کی حقیقت
    پھر تُو نے مجھ سے بندگی کے متعلق دریافت کیا ہے ۔

بندگی تین چیزوں کا نام ہے ۔ 

(۱)اَحکامِ شریعت کی پابندی کرنا ۔

(۲)اﷲ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ قضا و قدر اور تقسیم پر راضی رہنا ۔

(۳)اﷲ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنے نفس کی خواہشات کو قربان کردینا ۔
تَوَکُّل کی حقیقت
    تیرا ایک سوال تَوَکُّل سے متعلق ہے ۔ تَوَکُّل یہ ہے کہ اس بات پر تیرا پختہ یقین ہو کہ اﷲ تعالیٰ نے جو وعدہ فرمایا ہے یعنی جو کچھ تیرے مقدر میں لکھ دیا ہے، وہ ہر حال میں تجھے مل کر رہے گا۔ اگر چہ پوری دنیا اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کوشش کرے ،تب بھی اس کو روکا نہیں جاسکتا ۔لیکن جو کچھ تیری تقدیر میں نہیں لکھا، اس ( کو حاصل کرنے) کے لیے تُو اور سارا جہاں مل کر جتنی چاہے محنت وکوشش کریں وہ تجھے ہر گز ہر گز نہیں ملے گا ۔
اخلاص کی حقیقت
    تو نے یہ بھی پوچھا ہے کہ اِخلاص کیا ہے ؟
Flag Counter