ایک اور حکایت سے اپنے لیے عمل کا جذبہ حاصل کرلے،کہ حضرت سیِّدُنا حاتم اصم علیہ رحمۃ الحَکَم، حضرت سیِّدُنا شفیق بلخی علیہ رحمۃ الحیّی کے شاگردوں میں سے تھے ، ایک دن حضرت سیِّدُنا شفیق بلخی علیہ رحمۃ القوی نے پوچھا اے حاتم! ( علیہ رحمۃ الحَکَم) تُو نے تیس سال میری صحبت میں گزار ے، اتنے عرصہ میں تُو نے کیا حاصل کیا ؟حضرت سیِّدُنا حاتم اصم علیہ رحمۃ الحَکَم نے جواب دیا ۔میں نے علم کے آٹھ فوائد حاصل کیے ہیں، جو کہ میرے لیے کافی ہیں ۔( کہ ان پر اخلاص و استقامت کے ساتھ عمل کی صورت میں ) مجھے اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قہر و غضب سے نجات پاجانے میں کامیاب ہو جاؤں گا ۔ حضرت سیِّدُنا شفیق بلخی علیہ رحمۃ الحیی ّنے فرمایا ۔ بتاؤ وہ آٹھ فوائد کون کون سے ہیں ؟حضرت سیِّدُنا حاتم اصم علیہ رحمۃ الحَکَم ارشاد فرمانے لگے۔
میں نے لوگوں کو بنظر ِغور دیکھا کہ ان میں سے ہر ایک کا کوئی نہ کوئی محبوب و معشوق ہے، جس سے وہ محبت کرتا ہے او ر عشق کا دم بھرتا ہے ، لیکن لوگوں کے محبوب ایسے ہیں کہ ان میں سے کوئی مرضُ الموت تک ساتھ دیتے ہیں اور کچھ قبر تک ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔ پھر ان میں سے ہر ایک واپس لوٹ آتا ہے۔ اور اسے قبر میں تنہا چھوڑ دیتے ہیں ۔اور ان میں سے کوئی بھی اس کے ساتھ قبر میں نہیں جاتا ۔لہٰذا میں نے غور و فکر کیا اور اپنے