Brailvi Books

بیٹے کو نصیحت
15 - 53
ربّ العالمین عزَّوجلْ کا ارشاد ِپاک ہے۔
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ کَانَتْ لَہُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا ﴿۱۰۷﴾ۙخٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا لَا یَبْغُوۡنَ عَنْہَا حِوَلًا ﴿۱۰۸﴾
ترجَمہ کنز ُالایمان:بے شک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے فردوس کے باغ ان کی مہمانی ہے۔ وہ ہمیشہ ان ہی میں رہیں گے۔ ان سے جگہ بدلنا نہ چا ہیں گے۔ ( الکھف/ ۱۰۷،۱۰۸)
اور ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔
اِلَّامَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا
ترجَمہ کنز ُالایمان: مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے۔ ( الفرقان/ ۷۰)
    اور ان احادیث مبارکہ کے بارے میں تیرا کیا کہنا ہے؟ ( کیا ان کو پڑھ کر بھی تجھے عمل کی ترغیب نہیں ملے گی؟)
اسلام کی بنیاد
بُنِيَ الْاِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ شَھَادَۃِ أَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَ أَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللہِ وِ اِقِامِ الصَّلٰوۃِ وَ اِیْتَاءِ الزَّکَاۃِ وَصَوْمِ رَمَضَانَ وَ حَجِّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں او ر حضرت محمد (صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ و سلَّم) اللہ(عزَّوجلْ ) کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا ، رمضان کے روزے رکھنااور جسے استطاعت ہو اس کا حجّ اداکرنا۔
(سنن الترمذی : کتاب الایمان ، باب.ما جاء بنی الاسلام علیٰ خمس ج ۴ ص ۲۷۵ رقم الحدیث ۲۶۱۸ دارالفکر بیروت)
اَلْاِیْمَانُ قَوْلٌ بِاللِّسَانِ وَ تَصْدِیْقٌ بِالْجَنَانِ وَعَمَلٌ بِا لْاَرْکَانِ
Flag Counter