Brailvi Books

بیٹے کو نصیحت
14 - 53
ہے ؟
؎ گَرْ مَیْ دُو ہَزَ ا رْ بَا رْ پِیْمَا ئی

تَامیْ نَخُورِی نَبَاشَدْت شِیدَائی
اگر تیرے پاس کافی مقدار میں شراب موجود ہو، جب تک تو اس میں سے کچھ پی نہ لے، تجھے نشہ نہ ہو گا۔
صرف کتابیں جمع کرنے کا فائدہ نہیں

    پیارے بیٹے!
    اگر تو سو سال تک حُصول علم میں مصروف رہے اور ہزاروں کتابیں جمع کرلے تو غور سے سُن! جب تک تیرا اس پر عمل نہیں ہو گا ،اس وقت تک تُو اللہ تعالیٰ کی رحمتِ کاملہ کا مستحق نہیں بن سکتا۔
پروردگارِ عالم عزَّوجلْ ارشاد فرماتا ہے۔
وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّامَا سَعٰی
ترجَمہ کنزُ الایمان: اور یہ کہ آدمی نہ پائے گا مگر اپنی کوشش۔     ( النّجَم / ۳۹)
ربّ ِکریم عزَّوجلْ کا ارشادِ پاک ہے۔
فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّہٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا
ترجَمہ کنز ُالایمان: تو جسے اپنے ربّ سے ملنے کی امید ہو اسے چاہے کہ نیک کام کرے۔

                        ( الکھف/ ۱۱۰)
اور اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔
جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوۡا یَکْسِبُوۡنَ ﴿۸۲﴾
ترجَمہ کنزُ الایمان: بدلہ اس کا جو کماتے تھے۔         ( توبہ/ ۸۲)
Flag Counter