بیٹے کو نصیحت |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْانْبِیَاءِ وَ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فاَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّہ ِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اے محبت کرنے والے! بہت ہی پیارے بیٹے !
اللہ تعالیٰ تمھیں اپنی اطاعت میں لمبی عمر عطا فرمائے اور اپنے پیاروں کے رستے پر چلنا نصیب فرمائے ۔ یہ بات ذہن نشین کر لو !
نصیحت کے مَہکتے پھول تو سرکار ِمدینہ ، راحتِ قلب و سینہ ، فیض گنجینہ ، باعث ِنُزولِ سکینہ ، صاحبِ مُعطّر و مُعَنبر پسینہ ، صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہٖ و سلَّم کی احادیث وسنّت سے حاصل ہوتے ہیں۔اگر ان میں سے تجھے فیض مل چکا ہے ، تو پھر تجھے میری کسی نصیحت کی ضرورت نہیں اور اگر بارگاہِ مُصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہٖ و سلَّم سے تجھے کوئی نصیحت نہیں پہنچی ، تَو مجھے یہ بتاؤ تم نے گزر ے اَیّام میں کیا حاصل کیا ؟
مَہکتا مَہکاتا مدنی پھول اے پیارے بیٹے !
نبی کریم ،رَءُ وفٌ رّحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہٖ و سلَّم نے اپنی امّت کو جو نصیحتیں ارشاد فرمائیں،اُن میں سے ایک مہَکتامدنی پھول یہ ہے ۔
عَلَامَۃُ اِعْرَاضِ اللہِ تَعَالیٰ عَنِ الْعَبْدِ اِشْتِغَالُہُ بِمَا لَا یَعْنِیْہِ، وَ اِنَّ امْرأً ذَھَبَتْ ساعۃٌ مِنْ عُمْرِہِ فِیْ غَیْرِ مَا خُلِقَ لَہُ لَجَدِیْرٌ أَن تَطُوْلَ عَلَیْہِ حَسْرَتُہُ، وَ مَنْ جَاوَزَاالْاَرْبَعِیْنِ وَ لَمْ یَغْلِبْ عَلَیْہِ خَیْرُہُ شَرَّہُ فَلْیَتَّجَھَّزْ اِلَی النَّارِ۔
یعنی بندے کا غیر مفیدکاموں میں مشغول ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سے اپنی نظرِ عنایت پھیر لی ہے۔ اور جس مقصد کے لیے انسان کو پیدا کیا گیا ہے ،اگر اس کی