Brailvi Books

بیٹے کو نصیحت
10 - 53
کی سعادت حاصل کر رہا ہے ۔ دعافرمائیں اللہ عزوجل ادارے کو مزید ترقی عطافرمائے اٰمین ۔

ترجمہ کی چندخصوصیات ذیل میں مندرج ہیں ۔

۱۔    ترجمہ میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ امام غزالی علیہ رحمۃ الوالی کا پیغام 

    احسن طریقے سے قاری کے دل ودماغ میں اُتر جائے ۔

۲۔    عام فہم اورآسان الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔

۳۔    آیات واحادیث کی تخریج کی گئی ہے ۔

۴۔    قرآنی آیات کا ترجمہ'' کنز الایمان'' سے کیا گیا ہے ۔

۵۔    دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے عنوانات قائم کیے گئے ہیں ۔

۶۔    احادیث وغیرہ میں بھی اعراب کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عام قاری بھی حدیث شریف کے الفاظ پڑھ کر اس کی بَرَکتوں سے مالا مال ہوسکے ۔

    اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو نافع خلائق بنائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم۔

            

                    المدینۃ العلمیۃ