Brailvi Books

بریلی سے مدینہ
19 - 20
 روپیہ خَرچ کیا، یورپین اساتِذہ کی جُوتیاں سیدھی کیں تب کچھ معلومات ہوئی مگر آپ کے عِلم کے آگے تو میں مَحض ایک طِفلِ مَکتب (یعنی مدرسے کا بچّہ ) ہوں۔ یہ تو ارشاد فرمایئے، اس فَن میں آپ کا اُستاد کون ہے؟ فرمایا: کوئی اُستاد نہیں۔ اپنے والِدِ ماجِد رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ سے چار قاعِدے جَمع تفریق ، ضَرب اور تقسیم اِس لیے سیکھے تھے کہ تَرکے (یعنی وِراثَت) کے مسائل میں ان کی ضَرورت پڑتی ہے۔شَرحِ چُغْمِینی شُروع ہی کی تھی کہ والِد صاحِب رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ نے فرمایا: کیوں وَقت ضائِع کرتے ہو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے دربار سے یہ عُلوم تم کو خودہی سکھادیئے جائیں گے۔ چُنانچِہ آپ جو کچھ مُلاحَظہ فرمارہے ہیں یہ سب سرکارِ رسالت مآب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہی کا کرم ہے۔   
مَسائل زِیست کے جتنے بھی تھے پیچیدہ پیچیدہ
نبی کے عشق نے حل کردیئے پوشیدہ پوشیدہ
	ڈاکٹر سر ضِیاء ُالدّین صاحِب پر امامِ اہلسنَّت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کی جَلالتِ عِلمی اور خوش خُلقی کا اِس قَدَر اثر ہوا کہ اُنہوں نے صَوم و صلوٰۃ کی پابندی شُروع کردی اور چہرے پر داڑھی مُبارَک بھی سجالی۔( مُلَخَّص ازحیاتِ اعلٰی حضرت ج۱ص۲۲۲۔۲۲۹)           
       اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔      اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی		بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!	 	صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد