Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
94 - 243
مرضی نہیں تھی کہ کوئی کھائے مگر پھر بھی اس کو ثواب ملے گا۔

(۵)حدیث نمبر ۸ و نمبر ۹ میں صدقہ کی چند آسان صورتیں بتائی گئی ہیں کہ جن میں نہ کوئی خرچ ہے نہ محنت مگر پھر بھی ان معمولی کاموں سے ایک مسلمان مفت میں صدقہ کا ثواب حاصل کرسکتا ہے۔

(۶)حدیث نمبر۱۰میں کسی مسلمان کوکپڑاپہنادینے کے ثواب کابیان ہے کہ جب تک اس کپڑے کاایک ٹکڑابھی اس مسلمان کے بدن پرباقی رہے گااللہ تعالیٰ کی حفاظت کپڑا پہنانے والے کے ساتھ رہے گی۔
صدقہ کی طاقت
    حدیث شریف میں ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے زمین کو پیدا فرمایاتو زمین ہلنے لگی تواللہ تعالیٰ نے پہاڑوں کو پیدافرمایااور ان پہاڑوں سے زمین کاہلنابندہوگیا۔ توپہاڑوں کی مضبوطی اورطاقت سے تعجب کرتے ہوئے فرشتوں نے کہاکہ اے ہمار ے پروردگار !عزوجل کیا تیری مخلوق میں پہاڑوں سے بھی بڑھ کر کوئی طاقتور چیز ہے ؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہاں'' لوہا''پہاڑوں سے بھی بڑھ کر طاقتور ہے۔ تو فرشتوں نے کہا کہ اے ہمارے پروردگار!عزوجل کیا لوہے سے بھی بڑھ کر طاقتور کوئی چیز ہے؟ تو فرمایا کہ ہاں''آگ''لوہے سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔ توفرشتوں نے کہا کہ اے ہمارے پروردگار!عزوجل کیا آگ سے بھی زیادہ کوئی طاقتورچیز ہے؟توفرمایاکہ ہاں ''پانی ''آگ سے بھی زیادہ طاقتورہے۔تو پھر فرشتوں نے کہا کہ اے رب !عزوجل کیا تیری مخلو ق میں پانی سے بھی زیادہ طاقتور کوئی چیز ہے؟تو فرمایا کہ ہاں ''ہوا''پانی سے بھی زیادہ طاقتورہے۔تو پھر فرشتوں نے کہا کہ اے رب!عزوجل کیا تیری مخلوق میں ہوا سے بھی
Flag Counter