Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
69 - 243
حدیث:۷

    حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ایک دن نماز کا ذکر فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جو نماز پر محافظت کریگا یہ نماز اُس کے لئے قیامت کے دن نور اوردلیل اورنجات ہوگی اورجواس پرمحافظت نہیں کریگانہ اس کے لئے نورہوگا نہ دلیل نہ نجات اور وہ قیامت کے دن قارو ن و فرعون و ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا۔(1) (مشکوٰۃ،ج۱،ص۵۹)
تشریحات و فوائد
 (۱)نماز پر خداوند ِقدوس نے جنت دینے کا وعدہ فرمایا ہے اور نماز جنت میں داخل ہونے کا بہت ہی اعلیٰ ذریعہ اور بہترین سبب ہے ۔اِس مضمون کی سینکڑوں آیتیں اور حدیثیں قرآن مجید اور کتابوں کے صفحات میں چمک رہی ہیں، جن میں سے یہ چند حدیثیں آپ کے پیش نظر ہیں۔ اِن کو پڑھ کر عبرت حاصل کیجئے اور جذبہ عقیدت کے ساتھ ان پر عمل کرکے نماز کے پابند ہوجائیے اور جنت میں جانے کا سامان کیجئے۔ یاد رکھیئے کہ جنت میں لے جانے والے اعمال میں سب سے بہتر سب سے اعلیٰ نماز ہی ہے اور قرآن مجید و حدیث شریف میں جتنی تاکید نماز کے لئے آئی ہے دوسرے کسی عمل کے لئے نہیں آئی ہے،چنانچہ قرآن مجید میں کہیں یہ حکم آیا کہ
اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ(2)
یعنی نمازقائم کرو۔ کہیں یہ فرمایاگیاکہ
اَلَّذِیْنَ ھُمْ عَلٰی صَلَا تِھِمْ دَآئِمُوْنَ﴿﴾ (3)
یعنی نماز
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔شعب الایمان،باب فی الصلوات،فصل فی الصلوات...الخ،الحدیث۲۸۲۳،ج۳، ص۴۶

2۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:نماز قائم رکھو۔(پ ۱،البقرۃ: ۴۳)

3۔۔۔۔۔۔ ترجمہ کنزالایمان:جو اپنی نماز کے پابند ہیں۔(پ۲۹،المعارج:۲۳)
Flag Counter