Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
67 - 243
سے یہی سوال کیا تو وہ چپ رہے پھر جب تیسری بار میں نے اُن سے یہی پوچھاتو انہوں نے کہا کہ میں نے اس بارے میں رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے سوال کیا تھا تو آپ نے فرمایا تھاکہ تم اللہ عزوجل کے لئے بکثرت سجدوں کو لازم پکڑلو۔ کیونکہ جب بھی تم اللہ عزوجل کے لئے کوئی سجدہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ اس کے سبب سے تمہارا ایک درجہ بلند فرمادے گا اور تمہارے ایک گناہ کو مٹا دے گا۔ حضرت معدان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اس کے بعد میں نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات کرکے یہی سوال کیا توانہوں نے مجھ سے حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کے مطابق ہی کہا۔(1) (مسلم،جلد اول،ص۱۹۳)

حدیث:۲

     حضرت جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت کی کنجی نماز ہے اور نماز کی کنجی وضو ہے۔(2)

                        (مشکوٰۃ،ج۱،ص۳۹)

حدیث:۳

     حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جو صبح یا شام کو مسجد میں جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں مہمان نوازی کا سامان تیار فرمادیتا ہے۔جب جب بھی وہ صبح یا شام کو مسجد جائے۔(3) (بخاری،ج۱،ص۱۹۱)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الصلاۃ،باب فضل السجود...الخ،الحدیث:۴۸۸، ص۲۵۲

2۔۔۔۔۔۔المسند للامام احمد بن حنبل،الحدیث:۱۴۶۶۸،ج۵،ص۱۰۳

3۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الأذان،باب فضل من غدا...الخ،الحدیث:۶۶۲، ج۱،ص۲۳۷
Flag Counter