Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
64 - 243
اذان پڑھنے سے نقصان اور ہلاکت کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔

(۵) جس گھر یا بستی میں پتھر گرنے لگے تو اذان پکارنے سے پتھر کا گرنا بند ہوجاتا ہے ۔

(۶)جس گھر میں جن یا شیاطین یا آسیب وغیرہ کا عمل دخل ہو تو بعد مغرب اُس گھر میں چند دن اذان پڑھنے سے شیاطین اور آسیب دفع ہوجاتے ہیں۔

(۷) وبائی بیماریاں پھیل گئی ہوں تو بستی میں گلیوں کے اندر بہت سے لوگ اذان پڑھیں، خصوصاً رات میں اذان پکاریں تو وباؤں کا زور کم ہوجاتا ہے۔

(۸)دفن کے بعد قبر کے پاس اذان دینے سے مُردہ کو منکر و نکیر کے سوالوں کا جواب دینے میں آسانی ہوتی ہے اور مُردہ کی وحشت اور گھبراہٹ دور ہوجاتی ہے۔

(۹) مجنون کے کان میں اذان پڑھ دینے سے جنون میں کمی ہوجاتی ہے۔

(۱۰) جنگل یا میدان میں راستہ بھول جائے تو اذان پڑھ دینے سے غیبی امداد کا ظہور ناگہاں ہوجاتا ہے۔

(۱۱)کفارسے جنگ کے وقت اذان پڑھنے سے کفارخائف اورمسلمانوں میں اسلامی جوش پیدا ہوجاتا ہے۔
 (شامی، جلد اول ،ص۲۵۸ وایذان الاجر)
		(۷) تعمیر مساجد
حدیث:
    عَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ بَنٰی لِلّٰہِ مَسْجِدًا بَنَی اللہُ لَہٗ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ (1)
 (مشکوٰۃ،ج۱،ص۶۸)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الصلاۃ،باب المساجد...الخ،الحدیث:۶۹۷،ج۱، ص۱۴۷
Flag Counter