Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
54 - 243
باغات میں گزرو تو میوہ چنا کرو۔ اس پر کسی نے کہا کہ جنت کے باغات کون ہیں؟ تو آپ نے فرمایا کہ علم کی مجلسیں۔ (1)(کنز العمال،ج۱۰،ص۷۹)

حدیث:۶

    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ قیامت کے دن علماء کی روشنائی اور شہیدوں کے خون تولے جائیں گے تو علماء کی روشنائی کا پلڑابھاری رہے گا۔ (2)

                     (کنز العمال،ج۱۰،ص۸۰)

حدیث:۷

     حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جو اپنے دین کی تعلیم میں صبح کو چلایا شام کو چلا وہ '' جنتی'' ہے۔ (3)(کنز العمال،ج۱۰،ص۸۰)
تشریحات و فوائد
 (۱)حدیث نمبر۱ سے جہاں علم دین کی عظمت و بزرگی اور علمائے دین کے بلند درجات و عظیم مراتب کا حال معلوم ہوتا ہے وہاں اس حدیث سے یہ بھی انکشاف ہوتا ہے کہ ہمارے اسلاف اور پرانے بزرگوں میں علمِ دین کی طلب کا کتنا بے پناہ جذبہ تھا کہ محض ایک حدیث کو سننے کے لئے لوگ مدینہ منورہ سے دمشق کا سفر اس زمانے میں کیا کرتے تھے جب کہ سفر کے وسائل بہت ہی کم اور سفر کی مشکلات بے انتہا تھیں۔ افسوس کہ آج کل کے مسلمانوں میں یہ دینی جذبہ بہت کم رہ گیابلکہ بالکل فنا ہوچکا ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔المعجم الکبیر،الحدیث:۱۱۱۵۸،ج۱۱،ص۷۸

2۔۔۔۔۔۔الجامع الصغیر،الحدیث:۱۰۰۲۶،ج۲،ص۵۹۰

3۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب العلم،الباب الاول،الحدیث:۲۸۷۰۲،ج۵،الجزئ۱۰، ص۶۱
Flag Counter