| بہشت کی کنجیاں |
عالم کے لئے آسمانوں اور زمینوں کی تمام چیزیں اور مچھلیاں پانی کے اندر مغفرت کی دعا کرتی ہیں اور یقینا عالم کی فضیلت عابد کے اوپر ایسی ہی ہے جیسے کہ چودھویں رات کے چاند کی فضیلت تمام ستاروں پر ہے اور یقین رکھو کہ علماء انبیاء علیہم الصلاۃو السلام کے وارث ہیں اور انبیاء علیہم الصلاۃو السلام کی میراث دینار و درہم نہیں ہیں ،انبیاء علیہم الصلاۃو السلام کی میراث تو علم ہی ہے تو جس نے اس کو لیا اُس نے بہت بڑا حصہ پالیا۔ (1)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۳۴)حدیث:۲
حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو علم کی طلب میں گھر سے نکلا وہ اپنے لوٹنے کے وقت تک جہاد میں ہے۔(2) (مشکوٰۃ،ج۱،ص۳۴)
مطلب یہ ہے کہ طالبِ علم جتنے دنوں تک علم کی طلب میں اپنے گھرسے باہر رہے گااتنے دنوں تک اس کواتناہی ثواب ملتارہے گاجتناکہ ایک مجاہدکوجہاد کرنے کاثواب ملتاہے۔
حدیث۳
حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے مرسل روایت ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ جس کواس حالت میں موت آگئی کہــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔سنن ابی داود،کتاب العلم،باب الحث علی طلب العلم،الحدیث:۳۶۴۱،ج۳، ص۴۴۴ 2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب العلم،باب فضل طلب العلم،الحدیث:۲۶۵۶،ج۴، ص۲۹۴