| بہشت کی کنجیاں |
کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ میں نے تم لوگوں میں دو ایسی چیزیں چھوڑی ہیں کہ جب تک تم لوگ ان دونوں پر مضبوطی کے ساتھ عمل کرتے رہو گے ہرگز ہرگز تم گمراہ نہیں ہوگے۔ ایک خدا عزوجل کی کتاب(قرآن ) دوسری رسول خدا عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت (حدیثیں) (1)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۳۰)
(۴) علم دین
علم دین پڑھنااورپڑھانابھی جنت میں لے جانے والے اعمال میں سے ایک بہت ہی اہم اورشاندارعمل ہے۔اس سلسلے میں مندرجہ ذیل حدیثوں کاایمانی نگاہوں سے مطالعہ کیجئے اور اسلامی جذبوں سے اِن پر عمل کیجئے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس سے نورِ ہدایت کی روشنی ملے گی۔
حدیث:۱
کثیر بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس دمشق کی مسجد میں بیٹھا ہوا تھا تو ایک آدمی آیا اور کہا کہ اے ابوالدرداء!رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں مدینہ منورہ سے ایک حدیث سننے کے لئے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا ہوں۔ مجھے خبر ملی ہے کہ آپ اس حدیث کو رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں میں کسی اور ضرورت سے یہاں نہیں آیا ہوں۔ یہ سن کر حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ بے شک میں نے رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ جو شخص علم کی طلب میں کوئی راستہ چلے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے راستوں میں سے ایک راستہ پر چلائے گااور بے شک فرشتے طالبِ علم کی خوشی کے لئے اپنے بازوؤں کو بچھادیتے ہیں اور بے شکــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔المؤطاء للامام مالک،کتاب القدر،باب النھی...الخ،الحدیث:۱۷۰۸،ج۲، ص۴۰۰