گمراہی بتاتے ہیں انہیں اس حدیث کاصحیح مطلب سمجھنے اورحق کہنے اورحق پرعمل کرنے کی توفیق بخشے تاکہ یہ اُمت موجودہ دورکے افتراق اورجدال وشقاق کی بلاؤں سے محفوظ رہے۔(آمین)
ان تشریحات کے بعد اس عنوان کی چند حدیثیں بھی پڑھ لیجئے جو درج ذیل ہیں۔
حدیث:۲
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ان سے فرمایاکہ اے میرے پیارے بیٹے! اگرتویہ کرسکتاہے کہ تواس حال میں صبح وشام کرے کہ تیرے دل میں کسی کی بدخواہی نہ ہوتوایساہی کر۔پھرفرمایاکہ اے میرے پیارے بیٹے!یہ میری سنت ہے اورجومیری سنت سے محبت کریگاوہ جنت میں میرے ساتھ رہے گا۔(1)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۳۰)
حدیث:۳
حضرت ابوسعیدخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو حلال غذا کھائے اور سنت پر عمل کرے اور تمام لوگ اس کی شرارتوں سے بے خوف ہوجائیں تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ یہ سنکر ایک آدمی نے کہا کہ یارسول اللہ! عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اتنی بات تو آج بہت سے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ عنقریب میرے بعد بھی بہت زمانوں تک ایسا کرنے والے لوگ پائے جاتے رہیں گے۔ (2)(مشکوٰۃ،ج۱)