Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
45 - 243
 (۵) بدعت مباحہ:جیسے انواع و اقسام کے کھانے، پہننے، پینے کا سامان کرنا اور فجر وعصر کی نمازوں کے بعد مصافحہ کرنا، مکانات بنوانا۔(1)

                (حاشیہ مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۷ بحوالہ مرقاۃ المفاتیح)

    اسی طرح''بدعت ضلالت''کا بیان کرتے ہو ئے حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تحریر فرمایا کہ وہ نئی چیز جو قرآن و حدیث یا اقوال و اعمال صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم یااجماع امت کے مخالف ہو وہ ضلالت و گمراہی ہے اور جو اچھی اچھی نئی نئی چیزیں ان میں سے کسی کے مخالف نہ ہوں وہ مذموم اورگمراہی نہیں۔چنانچہ امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جماعت کے ساتھ تراویح کو
'' نِعْمَتِ الْبِدْعَۃُ ھٰذِہٖ''
فرمایا یعنی یہ اچھی بدعت ہے اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ
'' مَا رَاٰہُ الْمُسْلِمُوْنَ حَسَنًا فَھُوَ عِنْدَ اللہِ حَسَنٌ ''
یعنی تمام مسلمان جس چیز کو اچھی مان لیں وہ چیز اللہ تعالیٰ کے نزدیک بھی اچھی ہے۔ کیونکہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمان ہے کہ
''لَا یَجْتَمِعُ اُمَّتِیْ عَلَی الضَّلَالَۃِ ''
یعنی میری امت گمراہی پر جمع نہیں ہوگی۔(2)

                     (حاشیہ مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۷)
* درمختار میں ہے '' جاز تحلیۃ المصحف لما فیہ من تعظیمہ کما فی نقش المسجد '' یعنی قرآن مجید کو مزین کرنا جائز ہے کیونکہ اس میں قرآن مجید کی تعظیم ہے جیسا کہ مسجد کو منقش کرنا جائز ہے۔

(الدرالمختار مع ردالمحتار،کتاب الحظروالاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۳۶)واللہ تعالیٰ اعلم۔

1۔۔۔۔۔۔حاشیۃ مشکاۃ،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،ص۲۷ومرقاۃالمفاتیح، کتاب الایمان،تحت الحدیث:۱۴۱،ج۱،ص۳۶۸

2۔۔۔۔۔۔مرقاۃ المفاتیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،تحت الحدیث:۱۴۱، ج۱،ص۳۶۸
Flag Counter