حدیث:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص نے صدقہ دینے کا ارادہ کیا اور اپنا صدقہ لے کر خفیہ طریقے سے نکلا لیکن رات کی تاریکی میں بجائے کسی فقیر کو دینے کے ایک چور کے ہاتھ میں دے دیا جو چوری کے ارادے سے گھوم رہا تھا۔ صبح کو لوگوں میں چرچا ہوا کہ کسی نے رات میں ایک چور کو صدقہ دے دیا اس آدمی نے چرچا سن کر کہا کہ الٰہی !عزوجل تیرے ہی لئے سب تعریف ہے آج میں پھر صدقہ دوں گا چنانچہ وہ اپنا صدقہ لے کر رات میں نکلا تو ایک زنا کار عورت اپنے گاہک کی تلاش میں چکر لگارہی تھی اس نے اس کو کوئی مسکین عورت سمجھ کر صدقہ دے دیا پھر صبح کو لوگوں میں چرچا ہوا کہ رات میں کوئی شخص ایک زانیہ کو صدقہ دے گیا تو اس شخص نے چرچا سن کر کہا کہ اے اللہ! عزوجل تیرے ہی لئے سب تعریف ہے آج میں پھر صدقہ دوں گا۔ چنانچہ پھر یہ شخص رات میں چھپ کر صدقہ کا مال لے کر چلا تو ایک مالدار شخص رات میں کہیں جارہا تھاتو اس نے اس مالدار کو مسکین سمجھ کر صدقہ دے دیا۔ صبح کو پھر اس کا چرچا ہونے لگا کہ کوئی شخص رات میں بہت بڑے مالدار کو صدقہ دے کر چلا گیا۔ جب اس نے یہ سنا تو نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ کہا کہ یااللہ !عزوجل تیرے ہی لئے حمد ہے ،افسوس کہ میرا صدقہ