حدیث:۱
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہاکہ میں نے رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ خدا عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اللہ عزوجل کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کے اوپر جہنم کو حرام فرمادے گا۔(2)
(مسلم) (مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۵)
حدیث:۲
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص
کا یقین رکھتے ہوئے مر ا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(3) (مسلم،ج۱،ص۴۱)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:بھلائی والوں کے لئے بھلائی ہے اوراس سے بھی زائد۔(پ۱۱،یونس:۲۶)
وصحیح مسلم،کتاب الایمان،باب اثبات رؤیۃالمؤمنین...الخ،الحدیث:۱۸۱،ص۱۱۰
2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الایمان،الفصل الثالث،الحدیث:۳۶،ج۱،ص۲۸
3۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب الدلیل علی ان من مات...الخ،الحدیث:۲۶،ص۳۴