Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
29 - 243
ہم کبھی غمگین نہیں ہوں گی۔ہم خوش ہونے والیاں ہیں توہم کبھی ناراض نہ ہواکریں گی۔ مبارک باد ہے ان کے لئے جوہمارے لئے ہوں اور ہم اُن کے لئے ہوں۔''(1)

                     		(ترمذی،ج۲،ص۸۰)
		جنت کے بازار
    ہر جمعہ کے دن جنت میں ایک بازار لگے گا کہ اُس میں شمالی ہوا چلے گی جو جنتیوں کے چہروں اور کپڑوں پرلگے گی تو اُن کے حسن و جمال میں نکھار پیدا ہو کر وہ بہت زیادہ خوبصورت ہوجائیں گے اور جب وہ بازار سے پلٹ کر اپنے گھر جائیں گے تو اُن کے گھر والے کہیں گے کہ تم تو خداکی قسم!حسن و جمال میں بہت بڑھ گئے ہو۔ تو یہ لوگ کہیں گے کہ ہمارے پیچھے تم لوگوں کا حسن و جمال بھی بہت بڑھ گیا ہے۔(2)

                     				(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۹۶)
		جنت میں خداعزوجل کا دیدار
    حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب جنتی جنت میں داخل ہوجائیں گے توخدا عزوجل کاایک منادی یہ اعلان کریگاکہ اے اہلِ جنت!ابھی تمہارے لئے اللہ عزوجل کا ایک اور وعدہ بھی ہے۔ تو اہلِ جنت کہیں گے کہ اللہ عزوجل نے ہمارے چہروں کو روشن نہیں کردیاہے!کیا اللہ عزوجل نے ہم کو جہنم سے نجات دے کر جنت میں نہیں داخل کردیا ہے؟ تومنادی جواب دے گا کہ کیوں نہیں!پھر ایک
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب صفۃ الجنۃ،باب ماجاء فی کلام الحورالعین،الحدیث ۲۵۷۳، ج۴، ص۲۵۴

2۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب صفۃ الجنۃ...الخ،باب فی سوق الجنۃ...الخ،الحدیث: ۲۸۳۳، ص۱۵۱۹
Flag Counter