Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
28 - 243
جنت کے چشمے
    اِن چاروں نہروں کے علاوہ جنت میں دوسرے چشمے بھی ہیں جن کے نام یہ ہیں:(۱)کافور (۲)زنجبیل (۳)سلسبیل (۴) رحیق (۵)تسنیم۔(1)

                     (روح البیان،ج۱،ص۸۳)
		اہلِ جنت کی عمریں
    ہر جنتی خواہ بچپن میں مرا ہو یا بوڑھا ہو کر وفات پائی ہو، ہمیشہ جنت میں اُس کی عمر تیس ہی برس کی رہے گی اس سے زیادہ کبھی اس کی عمر نہیں بڑھے گی۔ اور وہ ہمیشہ ہمیشہ اسی طرح جوان رہتے ہوئے آرام و راحت کی زندگی بسر کرتا رہے گا۔(2)

                     (ترمذی،ج۲،ص۸۰)
	جنتیوں کی بیویاں اور خُدّام
    ادنیٰ درجے کے جنتی کو اسّی ۸۰ہزار خادم اور بہتّر۷۲ بیویاں ملیں گی اوراس کے لئے موتی اورزبرجدویاقوت کااِتنالمباچوڑاخیمہ گاڑاجائے گاجتناکہ جابیہ اور صنعاء کے دوشہروں کے درمیان فاصلہ ہے۔(3) (ترمذی،ج۲،ص۸۰)
		حوروں کا جلسہ اور گانا
    جنت میں حوروں کا جلسہ ہوگا جس میں حوریں اس مضمون کا گانا سنائیں گی کہ ''ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں تو ہم کبھی فنا نہ ہوں گی۔ ہم چین میں رہنے والیاں ہیں تو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔تفسیرروح البیان،البقرۃ،تحت الآیۃ:۲۵،ج۱،ص۸۳

2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب صفۃ الجنۃ،باب ماجاء ما لادنٰی ...الخ،الحدیث:۲۵۷۱،ج۴،ص۲۵۳

3۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب صفۃ الجنۃ،باب ماجاء ما لادنٰی...الخ،الحدیث:۲۵۷۱،ج۴،ص۲۵۳
Flag Counter