Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
25 - 243
		جنتیں کتنی ہیں؟
     جنتوں کی تعداد آٹھ ہے جن کے نام یہ ہیں۔

(۱)دارالجلال (۲) دارالقرار (۳) دارالسلام (۴) جنۃ عدن 

(۵)جنۃ الماویٰ (۶)جنۃ الخلد (۷)جنۃ الفردوس(۸)جنۃ النعیم(1)
                     			 (تفسیر روح البیان،ج۱،ص۸۲)
		جنت کی منزلیں
    حدیث شریف میں ہے کہ جنت کے سو درجے ہیں اور ہر دو درجوں کے درمیان ایک سو برس کی راہ ہے۔(2)
 (مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۹۷)
    اور ایک حدیث میں یہ بھی آیا ہے کہ جنتی لوگ جنت کے بالا خانوں کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم لوگ زمین سے مشرق یا مغرب میں چمکنے والے تاروں کو دیکھا کرتے ہو۔(3)(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۹۶)
	جنت کے پھاٹک
    حدیث شریف میں ہے کہ جنت کے پھاٹک اتنے بڑے بڑے ہیں کہ اس کے دونوں بازوؤں کے درمیان چالیس برس کا راستہ ہے مگر جب جنتی جنت میں داخل
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔تفسیرروح البیان،البقرۃ،تحت الآیۃ:۲۵،ج۱،ص۸۲

2۔۔۔۔۔۔ مشکاۃ المصابیح،کتاب احوال القیامۃ...الخ،باب صفۃ الجنۃ واھلھا، الحدیث:۵۶۳۲، ج۲،ص۳۳۲

3۔۔۔۔۔۔مشکاۃ المصابیح،کتاب احوال القیامۃ...الخ،باب صفۃالجنۃ واھلھا، الحدیث:۵۶۲۴، ج۲،ص۳۳۱
Flag Counter