Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
238 - 243
داخل ہوں جائیں گے جو آخرت کا آدھا دن ہے۔
تشریحات وفوائد
    مؤمن کی مفلسی اور غریبی یہ خداوند قدوس کی طرف سے مؤمن بندوں کا امتحان ہے اگر مسلمان صبر کے ساتھ اس امتحان میں کامیاب ہوجائے تو اللہ تعالیٰ اُس مفلس و غریب مسلمان کومالداروں سے پانچ سوبرس پہلے ہی جنت میں داخل فرمادے گا۔ آخرت کاایک دن دنیاکے ہزاربرس کے برابرہوگااس لیے پانچ سوبرس میں آخرت کا آدھا دن ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
(۶۰) صالحین کی خدمت
حدیث:
    عَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَفُّ اَھْلُ النَّارِ فَیَمُرُّ بِھِمُ الرَّجُلُ مِنْ اَھْلِ الْجَنَّۃِ فَیَقُوْلُ الرَّجُلُ مِنْھُمْ یَا فُلَانُ اَمَا تَعْرِفُنِیْ اَنَا الَّذِیْ سَقَیْتُکَ شَرْبَۃً وَقَالَ بَعْضُھُمْ اَنَا الَّذِیْ وَھَبْتُ لَکَ وَضُوْءً فَیَشْفَعُ لَہٗ فَیُدْخِلَہٗ الْجَنَّۃَ۔رواہ ابن ماجہ (1)
 (مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۹۴)

    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جہنمی لوگ ایک قطار میں کھڑے کیے جائیں گے تو ایک جنتی آدمی کا ان لوگوں کے پاس گزر ہوگا تو جہنمیوں میں سے ایک آدمی اُس سے کہے گا کہ اے فلاں !کیا آپ مجھے پہچانتے ہیں؟ میں وہی ہوں کہ آپ کو شربت پلایا تھا اور کوئی جہنمی کہے گا کہ میں وہی ہوں کہ آپ کو وضو کا پانی دیا تھا تو وہ جنتی اُس جہنمی کی شفاعت
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب احوال القیامۃ...الخ،باب الحوض...الخ،الحدیث۵۶۰۴،ج۲، ص۳۲۷
Flag Counter