Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
207 - 243
نہ ہونے پائے ورنہ اگر ذرا بھی ان دونوں کی لگام ڈھیلی ہوگئی تو یہ دونوں اعضاء شریر گھوڑے کی طرح سر پٹ دوڑ کر تمہیں جہنم میں گرادیں گے۔

    اگلے عنوان میں اس کی مزید تفصیل اور دوسری احادیث ذکر کی جائیں گی جن سے زبان وشرم گاہ کی حفاظت کی اہمیت اور زیادہ ظاہر ہوجائے گی۔
(۴۴) زبان و شرم گاہ کی حفاظت
    زبان و شرمگاہ کی حفاظت بھی اعمالِ جنت میں سے ایک اہم عمل ہے۔اس بارے میں حدیثوں کا مقدس فرمان پڑھئے اور ہدایت کا نور حاصل کیجئے۔

حدیث:۱

    حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص اپنے دونوں کلّوں اور اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیان والی چیز کا میرے لیے ضامن ہوجائے تو میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں۔(1) (ترمذی،ج۲،ص۶۳)

    مطلب یہ ہے کہ دونوں کلّوں کے درمیان کی چیز یعنی زبان کی خلافِ شرع باتوں سے حفاظت کرے اور دونوں ٹانگوں کے درمیان کی چیز یعنی اپنی شرمگاہ کی بدکار ی سے حفاظت کرے۔

حدیث:۲

     حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے روایت ہے کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دو آدمی جنت میں جائیں گے ایک وہ جو اپنے دونوں کلوں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب حفظ اللسان،الحدیث:۶۴۷۴،ج۴، ص۲۴۰
Flag Counter