| بہشت کی کنجیاں |
کے درمیان کی چیز(یعنی زبان )کی حفاظت کرے دوسرا وہ جو اپنے دونوں پیروں کے درمیان کی چیز(یعنی شرمگاہ)کی حفاظت کرے۔(1) (کنز العمال،ج۲،ص۶۳)
تشریحات و فوائد
بظاہر آدمی کو احساس نہیں ہوتامگر درحقیقت زبان بہت سے گناہوں کا ذر یعہ ہے۔کفر و شرک، غیبت و چغلی وفحش کلامی،بہتان، جھوٹ وغیر ہ سب گناہ زبان ہی سے ہوتے ہیں، لہٰذا جو زبان کی حفاظت کریگا وہ ان سب گناہوں سے محفوظ رہے گا اسی طرح جو شرمگاہ کی حفاظت کریگا وہ زنا کاری اور اس کے لوازم کے گناہوں سے بچارہے گا۔واللہ تعالیٰ اعلم
(۴۵) راستوں سے تکلیفوں کو دور کرنا
حدیث:۱
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ بَیْنَمَا رَجُلٌ یَمْشِیْ فِی الطَّرِیْقِ اِذْ وَجَدَ غُصْنَ شَوْکٍ فَاَخَّرَہٗ فَشَکَرَ اللہُ لَہٗ فَغَفَرَ لَہٗ (2)
(ترمذی،ج۲،ص۱۷)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے راوی ہیں کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ اس درمیان میں کہ ایک آدمی راستے میں چل رہا تھا اس نے ایک کانٹے کی شاخ کو پایا تو اس کو راستے سے ہٹا دیا تو اللہ تعالیٰ نے خوش ہو کر اس کو بخش دیا۔ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب المواعظ...الخ،الباب الاول،الحدیث:۴۳۱۷۱،ج۸،الجزء۱۵، ص۳۳۸ 2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء فی اماطۃ...الخ، الحدیث:۱۹۶۵، ج۳،ص۳۸۵