محبوب اور سب سے زیادہ میرا مقرب کون ہوگا؟وہ کہ تم لوگوں میں جس کا ''اخلاق ''سب سے زیادہ اچھا ہوگا۔(1) (کنز العمال،ج۲،ص۱۰)
حدیث:۸
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ تین باتیں جس شخص میں ہوں گی اللہ تعالیٰ(قیامت کے دن) اس کا حساب بہت آسان طریقے سے لے گا اور اس کو اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا۔(۱)جو تمہیں محروم کرے تم اس کو عطا کرواور (۲) جوتم پر ظلم کرے تم اس کو معاف کردواور (۳) جو تم سے قطع تعلق کرے تم اس سے ملاپ کرو۔(2) (کنز العمال،ج۴۰،ص۲۶۷)
حدیث:۹
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم لوگ جانتے ہو کہ سب سے زیادہ کون سی چیز لوگوں کوجنت میں داخل کرے گی؟ وہ یہ ہے:(۱) اللہ تعالیٰ سے ڈرنااور (۲) اچھے اخلاق۔ اور کیا تم لو گ جانتے ہو کہ کون سی چیز سب سے زیادہ لوگوں کو جہنم میں داخل کرے گی؟وہ یہ ہے:(۱) منہ اور (۲) شرم گاہ۔(3) (مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۱۲)
حدیث:۱۰
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تم لوگ اچھے اخلاق کو لازم پکڑو کیونکہ